پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر نواز اور دانش نواز نے ساتھی اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی وائرل رومانوی ویڈیو کو اپنے منفرد انداز میں ری کری ایٹ کیا جس نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔
یاسر نواز اور دانش نواز کی ری کری ایٹڈ ویڈیو دیکھ کر مداح ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوگئے۔
فضا علی گزشتہ کچھ عرصے سے اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ بنائی گئی رومانوی ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، دونوں اکثر پارکس میں رومانوی گانوں پر لپ سنگ کرتے اور مختلف انداز میں ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پارک میں اپنے شوہر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئیں۔
ویڈیو میں فضا علی پہلے اپنے شوہر کے کندھے پر سر رکھتی ہیں جس کے بعد اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا لیتے ہیں۔
اس وائرل ویڈیو سے متاثر ہو کر یاسر نواز اور دانش نواز نے اسی منظر کو مزاحیہ انداز میں فلمایا۔
دونوں بھائیوں کی ویڈیو پر اداکار جنید خان نے تبصرہ کیا کہ اب ہمیں پتا چل گیا کہ آخر میں کیا ہوا تھا۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اس ویڈیو کی تیاری کے دوران نہ فضا علی کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی اعجاز خان کو جب کہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ میں ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گیا۔










