بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، پاکستان

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ ۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل لایا،آج قراردادوں سے انحراف کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

صائمہ سلیم نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں.

پاکستانی قونصلر نے کہاکہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں