گوجرانوالہ۔کے 6 علاقوں میں لاک ڈاؤن کی تفصیلات

گوجرانوالہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے 6 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون پر عملدرآمد شروع کردیا پہلے مرحلے میں اے سی صدر ساریہ حیدر نے پولیس کے ہمراہ واپڈا ٹاون کو مکمل طور پر سیل کر دیا تفصیلات کے مطابق
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون میں،سیٹلایٹ ٹاون،احمد نگر،ماڈل ٹاون،پیپلز کالونی اور قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے بھی بند کئے جائیں گے سمارٹ لاک ڈاون میں وہ علاقے بند کئے جا رہے ہیں جن میں پچھلے تیس دنوں میں کورونا کیسز تیزی سے سامنے آئے ہیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے سیٹلائٹ ٹاون میں بی اور ای بلاک میں لاک ڈاون ہو گاجبکہ پیپلزکالونی میں ڈبلیو اور وائے بلاک اور ماڈل ٹاون میں اے اور بی بلاک میں لاک ڈاون کیا جائے گااس کے علاوہ احمد نگر کی مختلف گلیوں کو سیل کیا جائے گا،سیل کیے گئے علاقوں میں گراسری شاپ،میڈیکل سٹو راور دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم شہر کی مین مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاون،ماڈل ٹاون،پیپلزکالونی اور اندرون بازار میں سمارٹ لاک ڈوان نہیں ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں