پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہےکہ ان کے نزدیک شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں ہیں۔
فردوس جمال نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ناصرف پاکستانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری بلکہ ہالی وڈ اور بالی وڈ کے حوالے سے بھی بات کی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیاکہ دلیپ کمار نے اپنی ولایت شاہ رخ خان کو منتقل کی ہے جس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟
فردوس جمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات سے متفق نہیں، میرا نہیں خیال اس میں کوئی ولایت نہیں ہوتی، نہ یہ کوئی ریاست ہے نہ کوئی زمین اور نہ ہی کوئی ڈگری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان میں بہت سی خامیاں تھیں، بولنے کی خامی تھی، جسم بھی اچھا نہیں تھا، میں یہ کہتا ہو کہ وہ اداکار اتنا بڑا نہیں ہے جتنا بڑا وہ ایک اسٹار ہے۔










