مودی سرکار کیخلاف بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دہلی سے نکل کر دیگر شہروں تک پھیل گیا

مودی سرکار کے خلاف امتحانی پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی نوجوانوں کا احتجاج دارالحکومت نئی دہلی سے نکل کر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوانوں کا احتجاج ممبئی، پٹنہ، کیرالا اور گوا تک پھیل گیا ہے جہاں سینکڑوں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور بھارتی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی نے امتحانی پرچے لیک ہونے پر بھارتی وزیراعظم کے نوٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوپر سے نیچے تک وزیر تعلیم سمیت نااہل لوگ بیٹھے ہیں اور صرف پیسہ بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حامی پتھراؤ کروا کے تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی نوجوانوں کے احتجاج میں پہنچ گئیں، فیض احمد فیض کی نظم بول کے لب آزاد ہیں تیرے سنا کر نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں