عظیم شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 49 برس بیت گئےہیں۔
غزل گو شاعرغم دوراں اور غم جاناں کے درد سے آشنا ناصر رضا کاظمی نے اپنی تخلیقی زندگی کی ابتدا صرف 13 برس کی عمر میں کی۔
ناصر کاظمی کے اشعار میں محض عشق ہی نہیں بلکہ ہجرت اور جدید دور کے مسائل بھی ملتے ہیں۔ انہوں نے سچے جذبوں اور احساسات کی بدولت اردو غزل کا دامن ایسے موتیوں سے بھر دیا کہ اردو ادب کی تاریخ میں امر ہو گئے۔










