چاکلیٹ سے بنے ناریل کے درخت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یوں تو چاکلیٹ سے مختلف پکوان اور مشروبات بنائے جاتے ہیں، لیکن ایک ماہر شیف ایسا بھی ہے جو چاکلیٹ سے کچھ منفرد بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
جی بلکل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ماہر شیف اموری گیچن کی جانب سے چاکلیٹ سے ناریل کا درخت بنایا گیا ہے۔
شیف نے چاکلیٹ سے درخت کا موٹا تنا اور ہرے رنگ کے پتے بنائے، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ حقیقت کا گمان دینے کیلئے درخت پر ناریل بھی لگائے۔
اس کے علاوہ شیف اموری گیچن کی جانب سے چاکلیٹ ہاتھی، فٹ بال اور شوز سمیت مختلف کارٹون کریکٹرز (cartoon characters) بھی بنائے چکے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔










