کیا آپ کو پہلیاں حل کرنا پسند ہیں؟ اگر ہاں تو اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔
یہ دلچسپ پہیلی آپ کی ذہانت کا امتحان لیتی ہے اور یہ معلوم ہوتا ہے کہ قوت مشاہدہ کتنی اچھی ہے۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس میں کون اس دفتر کا اصل باس ہے۔
اس تصویر میں ایک دفتری کمرے میں 3 افراد موجود ہیں اور آپ کو بتانا ہے کہ ان میں باس کون ہے۔
ان میں سے ایک ہی شخص باس ہے اور آپ کو بتانا ہے کہ وہ کون ہے۔
جواب دینے سے قبل تصویر کو غور سے دیکھیں کیونکہ یہ اتنی بھی سادہ پہیلی نہیں جتنی محسوس ہوتی ہے۔
درحقیقت اس پہیلی کا جواب آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی ہے بس آپ کو تصویر کا غور سے مشاہدہ کرنے کی ضرورت ہے۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص بائیں جانب باس کی میز کے قریب کھڑا کمرے میں موجود دیگر 2 افراد سے بات کر رہا ہے۔
دوسرا فرد ایک میز کے قریب بیٹھا ہوا کچھ سوچ رہا ہے۔
تیسرا شخص ہاتھ میں چشمہ پکڑے ہوئے کھڑا ہے اور پہلے شخص کی بات سن رہا ہے۔
تو آپ تصویر کو غور سے دیکھیں کیونکہ جواب آنکھوں کے سامنے ہی چھپا ہوا ہے۔
جی ہاں اگر آپ باس کی میز کے پیچھے موجود کرسی پر دیکھیں تو وہاں ایک کوٹ کرسی پر رکھا ہوا ہے۔
تو اس سوال کا اصل جواب یہ ہے کہ باس وہ شخص ہے جس کے اوپر نمبر 3 لکھا ہے اور ہاتھ میں چشمہ پکڑے پہلے فرد کی بات سن رہا ہے۔










