یورپ میں شدید گرمی کا راج برقرار، کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا

یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور مختلف ممالک میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

ہنگری میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا جس کے بعد وہاں حکام نے گرمی سے نڈھال افراد پر پانی کی توپوں سے چھڑکاؤ کیا۔

سلواکیہ اور جمہوریہ چیک میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر ریکارڈ کیا گیا جبکہ اٹلی کے 22 شہروں میں شدید گرمی کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

شدید گرمی کے باعث کروشیا، البانیہ اور بوسنیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ ادھر یوکرین میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق فرانس، اسپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں آئندہ ہفتے مزید شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور وسطی اور مشرقی ریاستوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں