واشنگٹن: چین کے بحرالکاہل میں بیلسٹک میزائل تجربے پر امریکا نے تشویش کا اظہار کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے 6 جولائی کو میزائل تجربہ کرنے سے چند گھنٹوں قبل معلومات دیں۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ دی گئی معلومات 5 جوہری طاقتوں پی 5 کے طے شدہ معیار سے بہت کم تھی۔
امریکی حکام نے کہا کہ چین غیر شفاف انداز میں جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے، چین کے ایسے اقدامات پر خطے کے ممالک کو شدید تشویش ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین نے جوہری آبدوز سے بحرالکاہل میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
چین کے میزائل تجربے پر امریکا، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، تائیوان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔










