فیفا ورلڈکپ: مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا

مونٹیری: مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرادیا اور پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان مقابلہ اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر تھا، دونوں ٹیموں نے کھیل کے مقررہ وقت میں ایک ایک گول اسکور کیا تھا، نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے جبکہ مراکش کا گول ڈیوپ نے اسکور کیا تھا۔

حتمی فیصلے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ ہوا جس میں دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے، مراکش نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر نیدرلینڈ کو 3-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈکپ سے باہر کردیا۔

اب پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ کینیڈا سے چار جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ راؤنڈ آف 32 میں یہ دوسرا میچ ہےجس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، اس سے قبل جرمنی اور پیراگوئے کے میچ کا فیصلہ بھی پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں پیرا گوئے نے جرمنی کو غیر متوقع شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے سڈن ڈیتھ سیشن میں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں