بھارتی ریاست مغربی بنگال کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی، 15 افراد زخمی

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے شہر ہلدیہ میں واقع آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلدیہ پیٹروکیمیکل لمیٹڈ میں آتشزدگی کا واقعہ منگل کی صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان پیش آیا، جب ایک پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ اتنی شدید تھی کہ جائے وقوع پر موجود متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ریفائنری انتظامیہ کے مطابق آگ ممکنہ طور پر پائپ لائن سے تیل چوری کے سبب لگی تاہم اس حوالے سے حقائق معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں