وزیراعظم سے سوئس وفاقی کونسل کے نائب صدر کی ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف سے سوئس وفاقی کونسل کے نائب صدر اگنازیوکاسیس نے ملاقات کی اور امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوئس وفاقی کونسل کے نائب صدر اگنازیو کاسیس نے لکھا کہ سوئٹزرلینڈ مفاہمت، مکالمے اور سفارتی ثالثی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

سوئس وفاقی کونسل کے نائب صدر کے مطابق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عمل درآمد سے متعلق جاری مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ سوئٹزرلینڈ کشیدگی میں کمی، علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون اور سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں