ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگِ میل، پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کردی

پاکستانیوں نے 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ سے ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کمالیے۔

پاکستانی فری لانسرز نے ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

پاکستانیوں نے فری لانسرز ایکسپورٹ سے 11 ماہ میں ایک ارب 60 کروڑ ڈالرز کمائے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں فری لانسرز ایکسپورٹ میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا۔

صرف مئی 2026 میں فری لانسرز ایکسپورٹ کی آمدن 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہی جب کہ مئی میں سالانہ بنیاد پر فری لانسرز ایکسپورٹ میں 87 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں