پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے ارب روپے کے موبائل فون درآمد کیے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

اسلام آ باد: پاکستانیوں کی جانب سے ایک سال میں درآمد کیے گئے موبائل فونز کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

پاکستان نے مالی سال 26-2025 کے دوران 530 ارب 49کروڑ روپےکے موبائل فونز در آمد کیے۔

گزشتہ مالی سال میں موبائل فونزکی درآمدات میں 27 اعشاریہ 24 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جون2026میں ماہانہ بنیادوں پر 11 اعشاریہ 73 اور سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات ایک اعشاریہ صفرسات فیصد بڑھ گئیں۔

پاکستان کا 30 جون کو ختم ہونے والےگزشتہ مالی سال کے دوران موبائل فونز کی درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں