انمول عرف پنکی کے موبائل سے 100 جی بی سے زائد غیر معمولی ڈیٹا مل گیا

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے غیر معمولی ڈیٹا مل گیا۔

این سی سی آئی اے سے کرائی گئی پنکی کے فون کی فارنزک رپورٹ تفتیشی افسر کو موصول ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی کے موبائل فون سے 100 جی بی سے زائد ڈیٹا ریکور کیا گیا ہے جب کہ فون سے 75 ہزار تصاویر اور دیگر امیجز بھی ریکور کیے گئے ہیں۔

ڈیٹا میں آن لائن ٹرانزیکشنز اور کلائنٹس سے رقم وصولی کی بینک سلپس کے اسکرین شارٹس شامل ہیں۔

پنکی کے فون سے 13 ہزار سے زائد لوگوں کے کنٹیکٹ بھی ری کور کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنکی کےفون سے 42 ہزار کال لاگ بھی سامنے آئے ہیں، ملزمہ نے ایک ہی موبائل فون میں 2 واٹس ایپ رکھے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں