لاہور سے دو غیر ملکی خواتین بازیاب، زیادتی کرکے تاوان مانگے جانیکا انکشاف

لاہور سے اغوا کی گئی ہالینڈ اور وینزویلا کی دو خواتین بازیاب کرالی گئیں جبکہ غیر ملکی خواتین کو اغوا کرنے کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم رضا ڈار اور دونوں غیرملکی خواتین سنگاپورمیں کاروبار میں شراکت دارتھے، خواتین نے مزید رقم انویسٹ کرنے کا مطالبہ کیا تو ملزم نے ویزے لگوا کر انھیں پاکستان بلا لیا، ملزم نے خواتین سے اپنےدوستوں کے ساتھ مل کرزیاتی کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم اپنی انویسٹ کی ہوئی رقم کی واپسی کےلیے خواتین پردباؤ ڈالتا رہا، خواتین نے رقم کے حصول کے لیے ہالینڈ میں اپنے اہلخانہ سے رابطہ کیا تو خاتون کے والد نے پولیس کو اطلاع دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دونوں خواتین کو پولیس نے دو گھنٹے میں بازیاب کرا لیا، بازیاب کرائی گئی دونوں غیرملکی خواتین کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا جہاں دونوں کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں