پشاور: خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔ْ
سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق خیبرپولیس نے 18 جون کو موصول ہونے والی اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں مبینہ طور پر غیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
سی سی پی نے بتایا کہ فرانسیسی خاتون نے پاکستانی شہری سےشادی کی تھی اور 2014 سے باڑہ میں مقیم تھں، خاتون کو مبینہ طور پر شوہر کی جانب سےبدسلوکی کا سامنا تھاجب کہ انہیں گھر سے باہرجانےکی بھی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔
سی سی پی او کے مطابق فرانسیسی خاتون کی عمر 54 سال ہے جسے 4 بچوں کے ہمراہ تحویل میں لےکرپشاور منتقل کردیاگیا ہے، خاتون نے واپس فرانس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے جب کہ فارن آفس کی وساطت سے فرانسیسی سفارت خانےکو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مزید برآں واقعےسے متعلق متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔










