ایف آئی اے نے جعلی شادی سرٹیفکیٹ پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی سے عمان جاتے ہوئے خاتون کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا جہاں خاتون کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ دستاویزات اور خاتون کے بیان میں بڑے تضادات سامنے آئے، خاتون کا میرج سرٹیفکیٹ جعلی اور ارینجڈ نکلا، عمان کے رشتے داری ویزا کے لیے ایجنٹ نے شادی کی جعلی دستاویزات بنائیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید کردار بے نقاب ہونے کا امکان ہے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔










