کراچی:پھل خریدنے کیلئے کھڑی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق

کراچی: سولجر بازار میں راہگیر خاتون فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آگئیں۔

کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر 2 کے قریب ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے خاتون سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں جو دورانِ علاج جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 57 سالہ یاسمین پھل فروش کے ٹھیلے کے قریب کھڑی تھیں کہ اس دوران ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی۔

واقعے کے فوری بعد زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا جب کہ ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں