کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈاکو بنگلے سے 43 لاکھ روپے اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کا واقعہ گلستان جوہر بلاک 16میں پیش آیا، ملزمان نے گھر میں گھسنے کے بعد اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور اس دوران گھر کا صفایا کر گئے۔
واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کالے شیشوں والی گاڑی میں آئے تھے، 3 ڈاکوؤں نے بنگلے میں گھس کر واردات کی جبکہ چوتھا گاڑی میں بیٹھا رہا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک پہن رکھے تھے۔










