شکر گڑھ: 2 گھروں میں چوری، چور 80 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

شکر گڑھ: 2 گھروں میں چوری کی وارداتوں میں چور 80 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق پہلی واردات شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں ہوئی جہاں چور بیرون ملک مقیم شہری ملک سہیل کے گھر سے سونے کا تاج سمیت 65 تولے سونا اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ سونے کی مالیت تقریباً ایک کروڑ سے زائد ہے جب کہ دوسری واردات محلہ بجلی گھر میں ہوئی جہاں چور شہری کے گھر سے 10 لاکھ نقدی اور 15 تولہ سونا لوٹ کر لے فرار ہوگے۔

پولیس کے مطابق فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں