پنجاب کے ضلع لودھراں میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ فیکٹری کے اسٹور کیپر کو اس کی 6 سالہ بیٹی بلانے کے لیے آئی تو گیٹ کیپر نے بچی کو ورغلا کر مبینہ زیادتی کرنے کی کوشش کی تاہم بچی کے شور پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا بعد ازاں ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔










