برطانیہ نے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو بحری جہاز میں منتقل کرنا شروع کردیا

برطانیہ نے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کو سمندر میں بحری جہاز میں منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا۔

برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق پناہ کے متلاشیوں کے پہلے گروپ میں 50 افراد کو پہلے ہی پورٹ لینڈ کے “بیبی سٹاک ہوم” سٹیمر میں منتقل کر دیا گیا تھا، جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر ان پناہ گزینوں کی تعداد 500 ہوجائے گی۔
برطانیہ کی جانب سے تارکین وطن کو بحری جہازوں میں منتقل کرنے کے عمل پر انسانی حقوق کی درجنوں تنظیموں نے برطانیہ کے اس منصوبے کوظالمانہ اور غیر انسانی قراردیا ہے۔

برطانوی حکومت کے منصوبے کے تحت تارکین وطن کو سمندر میں اس وقت تک بحری جہازوں پر رکھا جائے گا جب تک ان کی پناہ کی درخواست منظور یا مسترد ہونے کا فیصلہ نہیں کرلیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں