کراچی: سپر ہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ’بلیو ہونڈا سٹی‘ گینگ گرفتار

کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے کارروائی کر کے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

گڈاپ پولیس نے سپر ہائی وے پر واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کارروائی کرکے چوری کی وارداتوں میں ملوث بلیو ہونڈا سٹی گینگ کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق گروہ میں خاتون سمیت 4 ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوری کی ایک درجن وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان وارداتوں کے دوران 100 تولے سے زائد سونا چوری کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف چوری اور لوٹ مار کے دیگر 10 مقدمات بھی سامنے آگئے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بلیو ہونڈا سٹی گاڑی، چوری میں استعمال ہونے والے اوزار اور اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں