ریاض: سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔
خلیجی اخبار کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی جانب سے جانب سے سامنے آیا ہے۔
خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز نے عربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ان تیاریوں کی بنیاد پر ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں۔










