گوجرانوالہ۔ قومی ٹیم کی حالت 70سال سے تبدیل نہیں۔ ہوسکی ۔شاھد خان افریدی

گوجرانوالہ:مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی اور وقت سے پہلے کررہے ہیں،حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے،ملک کسی سیاسی جماعت کا نہیں سب کا ہے ،عمران بھائی یا انکی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہو ہمیں انکے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا،قومی ٹیم کی حالت 70 سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا،کارکردگی میں بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے پڑیں گے ۔شاہد خان آفریدی

سابق لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی اور وقت سے پہلے کررہے ہیں،حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انھوں نے کاکہ ملک کسی سیاسی جماعت کا نہیں سب کا ہے ،عمران بھائی یا انکی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہو ہمیں انکے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گااور اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ عمران خان کو سپورٹ کریں سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب پر شاہد خان آفریدی کا کہنا تھاسیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے کبھی دل کرتا ہے سیاست میں آنا چاہیے جب ماحول دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں ابھی نہیں قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہاکہ قومی ٹیم کی حالت 70 سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا،کارکردگی میں بہتری کے لیے مشکل فیصلے لینے پڑیں گے انھوں نے کہاکہ باحیثیت چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے اور کرکٹ میں بہتری کے لیے انہیں سخت فیصلے لینے ہونگے انھوں نے کہاکہ :عبدالرزاق کے بعد ہارڈ ہٹر کوئی نہیں آیا اسی لئے کہا تھا ہمارے پاس ٹیلنٹ نہیں لیکن میری بات کو غلط لیا گیاتھا کرکٹ میں بہتری کے لیے ہمیں سکول لیول پر کرکٹ کو بہتر کرنا ہوگا اور کرکٹ اکیڈمیز قائم کرنی پڑیں گی انھوں نے کہاکہ میں سندھ میں کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا تھاکہ لیکن سندھ حکومت کی طرف سے کوئی مثبت تعان نہیں ملا لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکنز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہم سٹارز کے ساتھ کھیلنے گئے پھر بھی شکست ہوئی جو فکر کی بات ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں