یوم یکجہتی کشمیر : آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مصوری مقابلہ، نمائش 4فروری کوہوگی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر پر مبنی مقابلہ مصوری، نمائش، سیمینار اور ریلی 4 فروری بروز سو موار دن 11 بجے آرٹس کونسل آرٹ گیلری میں ہو گی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سعید خاں نے بتایاکہ ان تقریبات کے مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اسد اﷲ فیض ہونگے ۔ مقابلہ مصوری میں گوجرانوالہ ڈویژن کے طلبا و طالبات حصہ لیں گے ۔ اول پوزیشن لینے والے پانچ، دوئم کو تین اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے و الے کو دو ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں