وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلز اسکولوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور میں وحدت روڈ پر طلبہ وطالبات کے لیے پہلا مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ قائم ہوگا، مریم نواز سینٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپورٹس ہال،ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیمز کے علاوہ طلبا کے لیےگھڑ سواری اور سوئمنگ پول بھی بنیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سینٹرآف اکیڈمک لیڈر شپ میں پانچ، پانچ ہزار طلبہ اور طالبات داخلہ لے سکیں گے۔

دوسری جانب مریم نواز کی زیر صدارت ایک اور اجلاس میں صوبے بھر میں خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں پانی کی بوتلیں ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جائیں گی ، صوبے بھر میں دو ہزار سے زائد فلٹریشن پلانٹس بھی بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں