کراچی کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نزیر کے مطابق شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔
انجم نزیر نے بتایا کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے تاہم آنے والے ہفتے تک کراچی میں تیز بارش کے امکانات نہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں بارش کے امکانات بن سکتے ہیں لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں آج گرمی اور حبس کی کیفیت بد ستور برقرار ہے، آج دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور مغرب سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔










