اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کےفور منصوبے میں معاہدوں کی شرائط کے برخلاف ٹھیکیداروں سے 9 ارب 20 کروڑ 73 لاکھ روپے کی موبلائزیشن ایڈوانس مقررہ مدت گزرنے کے باوجود وصول نہیں کی جا سکی، جس کے باعث ٹھیکیداروں کو غیر معمولی مالی فائدہ پہنچا۔
آڈٹ نے سفارش کی ہے کہ بقایا رقم فوری طور پر وصول کی جائے اور معاہدوں کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے مختلف تعمیراتی کاموں کے لیے مئی سے ستمبر 2022 کے دوران پانچ ٹھیکیداروں کو 7 معاہدے دیے گئے اور انہیں جون اور نومبر 2022 میں مجموعی طور پر 14 ارب 71کروڑ 21لاکھ روپے بطور موبلائزیشن ایڈوانس ادا کیے گئے۔










