بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے میں ریکارڈ 779 ارب روپے کی کمی

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرض مالی سال 25-2024 کے اختتام پر کم ہو کر 1.614 ٹریلین روپے رہ گیا جو ایک سال قبل 2.393 ٹریلین روپے تھا۔

اس طرح مجموعی طور پر گردشی قرض میں 779.58 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) اور نیپرا کے ماتحت 74 اداروں میں 985.8 ارب روپے سے زائد کے سرکاری اخراجات پر مشتمل آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گردشی قرض میں یہ نمایاں کمی شعبے کی ساختی اصلاحات یا بہتر کارکردگی کا نتیجہ نہیں بلکہ حکومت کی بجٹ سے ہٹ کر مالی معاونت اور کمرشل قرضوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تاہم، گردشی قرض میں کمی کے باوجود ڈسکوز کی کارکردگی بدستور انتہائی کمزور رہی۔ مالی سال 2024-25ء کے دوران ڈسکوز میں ترسیل اور تقسیم کے حقیقی نقصانات 17.55؍ فیصد ریکارڈ کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں