چیٹ جی پی ٹی میں اب ٹاسک شیڈول بھی کرسکیں گے

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ ہوا ہے جو عام طور پر ابھی میسجنگ ایپس میں زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک اے آئی چیٹ بوٹ میں اب آپ چیزوں کو شیڈول کرسکیں گے۔

اب ایک اے آئی چیٹ بوٹ میں شیڈول فیچر سے کیا فائدہ ہوسکتا ہے، یہ فی الحال واضح نہیں۔

مگر کمپنی کی جانب سے شیڈولڈ نامی فیچر چیٹ جی پی ٹی میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس کے لیے چیٹ جی پی ٹی میں بائیں جانب موجود سائیڈ بار میں شیڈولڈ کے نام سے ایک نیا سیکشن بنایا گیا ہے۔

سائیڈ بار میں شیڈولڈ پیج کے شارٹ کٹ پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی ایسا ایکٹیو ٹاسک موجود ہے جو آپ نے چیٹ جی پی ٹی کو کرنے کے لیے دیا۔

اسی پیج میں آپ پہلے سے موجود ریکوئسٹس کو ایڈٹ، ڈیلیٹ یا روک سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق شیڈولڈ پروموٹس کے ٹاسکس زیادہ تیزی سے ہوں گے اور زیادہ قابل اعتبار ہوں گے۔

اسی طرح جب آپ چیٹ بوٹ سے آنے والے دنوں میں کسی کام کرنے کا کہیں گے تو آپ اسے مخصوص وقت یا مخصوص ٹائم فریم میں وہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کرسکتے ہیں۔

آپ مانیٹرنگ ٹاسکس کے لیے بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کی جانب سے یہ فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے جبکہ مفت صارفین کے لیے اسے پیش کیا جائے گا یا نہیں، یہ کمپنی نے واضح نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں