صومالی قزاقوں کی قید میں پاکستانیوں کی حکومت سے ایک بار پھر رہائی کی اپیل

صومالی قزاقوں کی قید میں موجود پاکستانیوں نے ایک بار پھر حکومت سے رہائی کی اپیل کردی۔

جہاز ایم ٹی آنر 25 کے سیکنڈ آفیسر سید کاشف عمر نے اپیل کی کہ 57 دن سے قید میں ہیں، حکومت فوری رہائی دلائے، کھانے کو کچھ نہیں جس سے مغوی بیمار ہو رہے ہیں۔

کاشف عمر نے کہا کہ کمپنی مالکان قزاقوں سے بات کرنے کو تیار نہیں لہٰذا حکومت جہاز کمپنی کو مذاکرات پر تیار کرے۔

دوسری جانب جہاز کے انڈونیشین کپتان نے بھی اپنی حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں