کراچی: اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ مئی 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 25.5 سرپلس ہے، پاکستان نے مئی میں 5.6 ارب ڈالرکا مال دنیا سےخریدا جب کہ مئی میں پاکستان نے دنیا کو 2.3 ارب ڈالر کا مال بیچا۔
مرکزی بینک کے مطابق مئی کا تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر رہا اور 11 مہینوں کا تجارتی خسارہ 24.3 ارب ڈالر ہے جب کہ 11 مہینوں میں 54 ارب ڈالر کا مال دنیا سےخریدا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 11 مہینوں میں ایکسپورٹس 29.75 ارب ڈالر رہیں، مئی کی ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات بہتری کا سبب ہے، 11 مہینوں کی ورکرز ترسیلات 38 ارب ڈالر رہیں۔










