پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے سندھ حکومت اور اس کے فیصلوں پر سخت تنقید کی ہے۔
اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ‘گرین بس میں بیٹھ کر انسان کہاں جائے گا؟ نوکری ہے نہیں، حکومت نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ اس شہر میں اتنا بندہ آکر رہے گا’۔
ثانیہ سعید نے کہا ‘کیا نوکری دو گے؟ وہ کیسے اکنامی میں رہیں گے؟ اکنامی کو واپس کیا کریں گے؟ اتنا نوجوان یہاں بے روزگار پھر رہا ہے، بسیں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ جو لائنیں ڈالی جارہی ہیں، ریڈ بس، اورنج بس، گرین بس اس سے کچھ نہیں ہوگا’۔
انہوں نے کہا ‘گرین بس میں بیٹھ کر میں کہاں جاؤں گی؟ بسوں سے شہر تھوڑی بنتا ہے، اگر آپ نے شہر کے لوگوں کو اجنبی کردیا ہے تو وہ شہر کیا بچا؟’۔
ثانیہ سعید کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر صارفین اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں جب کہ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینئر اداکارہ کے بیان کی تائید کی گئی ہے۔










