جھل مگسی: مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جاں بحق

ضلع جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق کوچ خاران سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ ایم ایٹ شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 6 افراد جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی اسپتال میں دوران علاج چل بسا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں