جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے سائبر کرائم کو خط لکھ دیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے تنگ آکر نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھ دیا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ نے خط میں کہا کہ انٹرمیڈیٹ تعلیمی بورڈ کےنام سے سوشل میڈیا پر کئی جعلی اکاؤنٹ بنے ہیں، فیک اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں بلاک کیا جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جعلی پیجز پرغلط معلومات کی وجہ سے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے طارق نواز نے بتایا کہ انٹربورڈ کےخط پرجعلی پیجز اورگروپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جب کہ جعلی پیجزاور گروپس کے ذریعے پیپرلیک ہونے کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں