محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کا زیادہ تر رخ ملک کے بالائی علاقوں کی جانب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 10 اپریل سے درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوجائے گے، اس دوران درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد بھی رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اپریل کے آخری دنوں میں ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔










