کراچی: ملیر کے مختلف علاقوں میں گہرے بادل چھاگئے اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ملیر کے علاوہ گلشن حدید اور اطراف میں بھی بارش ہورہی ہے۔ شاہ فیصل میں بھی کہیں کہیں ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ 4 سے 5 روز تک گرم رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں 4 سے 5 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ شہر میں زیادہ تر شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم آج تھرپارکر ،جامشورو میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔










