جے یو آئی (ف) کا آج کراچی میں جلسہ، شہر کا ٹریفک پلان جاری

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آج کراچی میں ہونے والے جلسے کے پیشِ نظر شہر کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی عام ٹریفک کے لیے بند ہوگی اور شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سےآگےجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کوجیل چورنگی سے شہید ملت کی طرف بھیجاجائے گا جب کہ جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی جانب موڑاجائے گا۔

ٹریفک پلان کے مطابق ریگل چوک سےکوریڈور 3 تک ٹریفک کوجانے کی اجازت نہیں ہوگی، ناظم آباد اورتین ہٹی سے آنے والی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ایم اے جناح روڈ تبت سگنل سے آنے والی ٹریفک کو سولجر بازارکی جانب موڑاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں