ملک بھر میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2لاکھ7 ہزار 476 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2300 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں