پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایران سے درآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہا جب کہ مارچ 2023 میں ایران سے درآمدات7 کروڑ64 لاکھ ڈالرز تھیں، فروری 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات77 کروڑ30 لاکھ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تھا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں