خیبر پختونخوا میں 4 روز سے جاری بارشوں سے 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی

پشاور: خیبر پختونخوا میں 4 روز سے جاری بارشوں سے 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 4 روز سے جاری بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے جب کہ جاں بحق افراد میں 9 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 330 واقعات رونما ہوئے، 53 گھروں کو مکمل اور 277 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے
پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پربارش متاثرین کو امدادی چیک بھی دیے جا رہے ہیں اور امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل شامل ہیں جب کہ متاثرین کو 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں اور 200 میٹریسس دیے گئے ہیں، متاثرین کو روز مرہ زندگی کی دیگر اشیاء بھی دی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں