لفظ ’آنٹی‘ بہت برا لگتا ہے، اپنے لیے کسی کو یہ لفظ نہیں کہنے دیتی: اداکارہ صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پسند کوئی انہیں آنٹی بولے۔

نجی ٹی شو کے رمضان اسپیشل پروگرام میں اداکارہ صبا فیصل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے لفظ’ آنٹی اور آپا’ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عمر میں بڑے اداکار بھی آپا کہتے ہیں جس پر میرا خیال ہے کہ وہ احترام کے زمرے میں بولتے ہیں۔

ادکارہ نے مزید کہا کہ مجھے آنٹی لفظ بہت برا لگتا ہے، میں کسی کو آنٹی کہنے بھی نہیں دیتی اور بولتی بھی ہوں کہ مجھے آنٹی نہ بولیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں