لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر صحت ریکارڈ

کراچی: لاہور کا فضائی معیار خطرناک حد تک مضر صحت ریکارڈ کیا گیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہورآلودہ شہروں میں پہلے نمبرپر اور ائیرکوالٹی انڈیکس میں اس کا فضائی معیار 305 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں 9 ویں نمبرپر رہا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس117 ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا فضائی معیار بھی خراب ہے اور اسے حساس افراد کے لیے مضرصحت قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ شہروں میں دبئی دوسرے نمبر پر آگیا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس میں فضائی معیار 166ریکارڈ کیا گیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں