کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب جڑواں شہروں، راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واسا کے ترجمان کے مطابق عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور رین ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔
ڈی یم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ، شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ڈی ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہے تاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔










