خیبر پختونخوا حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پشاور میں غیر معمولی پروٹوکول دیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے پردے کی پابندی پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملازمین کا داخلہ محدود رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی زیادہ وقت کمرے تک محدود رہیں۔ اسی طرح بشری بی بی کی سی ایم ہاؤس آمد اور روانگی پر تمام عملے کو باہر نکالا گیا۔
ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملازمین کےمحدود داخلہ کے بارے میں علم نہیں ۔اگرایسا کیا گیا ہے تو کسی کی ذاتی زندگی پربات نہیں کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور سے بنی گالہ پہنچے تھے۔










