عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے: رانا تنویر

مریدکے: وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئے وہ صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔

مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ عمران خان نے بجلی کے شعبے پر توجہ نہیں دی، اس لیے کارخانے بند پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئے وہ صاف کرنے میں 6 ماہ لگیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، پہلے کی طرح اب بھی 24 گھنٹے گزر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی بات کی، یہی ملکی مفاد میں ہے جب کہ ہم ہر کام اتحادیوں کی مشاورت سے کرتے ہیں، چند دنوں میں چیئرمین نیب کی تعیناتی ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں