پاکستان کے نامور اداکاروں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
شوبز سے منسلک شخصیات گزشتہ کئی عرصے سے وزیر اعظم عمران خان کے لیے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کررہی ہیں، اب انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر پیغامات شیئر کیے ہیں۔
عاصم اظہر:
گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کو ٹیگ کیا اور پاکستان کا جھنڈا بناتے ہوئے کہا کہ ‘دوستی سب سے، پر غلامی کسی کی نہیں’۔
‘Dosti sabse, par ghulami kisi ki nahi’ – @ImranKhanPTI 💚🇵🇰
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 3, 2022
سائرہ یوسف:
اداکارہ سائرہ یوسف نے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ماضی کی تصویر شیئر کی۔
ساتھ ہی سائرہ نے لکھا کہ عمران خان نے یہ سب بالکل آرام سے کرلیا۔
شاہ ویر جعفری:
یوٹیوبر و اداکار شاہ ویر جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘آپ اس شخص کو نہیں ہرا سکتے جو کہتا ہو کہ نہ میں کبھی کسی کے سامنے جھکا ہوں اور نہ کبھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا’۔
You can’t beat a man who says,
“Na main kabhi kisi k samne jhuka hun, aur na kabhi apni qoum ko kissi k samnay jhukne dunga”
— Shahveer Jafry (@shahveerjaay) April 3, 2022
زارہ نور عباس:
اداکارہ زارہ نور نے عمران خان کی تصویر شیئر کی اور خوشی کے جذبات میں لکھا ‘ہمارا شہزادہ’۔
منیب بٹ:
اداکار منیب بٹ نے عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد اپوزیشن ارکان کو ٹرول کیا، انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘میری شیروانی کا کیا ہوگا!’
Meri Sherwani ka kya hoga !#Beggars_Cant_be_Choosers
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) April 3, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں منیب بٹ نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے حق میں کی گئی ٹوئٹ شیئر کی اور قاسم سوری کے حوالے سے لکھا کہ ‘میں خوابوں میں آؤں گا’۔
Me khuwabon me aounga ! https://t.co/9AAn8pTxRB
— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) April 3, 2022
ثناء جاوید:
اداکارہ ثناء جاوید نے بھی عمران خان کے حق میں انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور وزیر اعظم کو اصلی شیر قرار دیا۔










